ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ کے وزیر کھگیندر جمتیا کا انتقال

تریپورہ کے وزیر کھگیندر جمتیا کا انتقال

Fri, 02 Mar 2018 22:43:51    S.O. News Service

اگرتلہ 2 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تریپورہ کے وزیر کھگیندر جمتیا کا آج نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 64 سال کے تھے۔ اہل خانہ میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے نائب صدرپویتر کار نے جمتیا کے انتقال کی اطلاع دی ۔ سی پی ایم ترجمان گوتم داس نے بتایا کہ جمتیا کو گزشتہ نوفروری کو بیمار پڑنے کے بعد دہلی کے گووند ولبھ پنت ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ داس نے کہا کہ 25 فروری کو ان کو ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں جانچ کے بعد ان کے بلڈ کینسر میں مبتلا کا ہونے کا پتہ چلا۔ جمتیا اس اسمبلی انتخابات میں کرشن پور اسمبلی حلقہ سے کھڑے ہوئے تھے۔ گزشتہ 18 فروری کو ریاست میں ووٹنگ ہوئی اور کل اس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ وہ 1983 میں سی پی ایم میں شامل ہوئے تھے. وہ 1988 سے مسلسل چھ بار ممبر اسمبلی رہے۔


Share: